برکلے کے چیف ایگزیکٹو نے بھی استعفیٰ دیدیا

برکلے کے چیف ایگزیکٹو نے بھی استعفیٰ دیدیا

لندن(اے پی پی) برطانوی بینک برکلے کے چیئرمین کے بعد اس کے چیف ایگزیکٹو نے بھی ایکس ریٹ تبدیلی کے سکینڈل پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ برطانوی حکومت کے بینک سکینڈل کی انکوائری پارلیمنٹ سے کروانے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو ذرائع کے مطابق برکلے کے چیف ایگزیکٹو باب ڈائمنڈ نے استعفیٰ دیدیا ہے جو کہ برکلے کے ڈائریکٹر کا عہدہ بھی رکھتے تھے۔ بینک سے جاری بیان کے مطابق ڈائے منڈ کے استعفیٰ کو قبول کر لیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برکلے بینک کے معاملے میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے بینک کے سکینڈل کی انکوائری پارلیمانی کمیٹی کرے گی جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے نمائندے شریک ہونگے جبکہ کمیٹی کی سربراہی خزانہ سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔

مزید : کامرس