سکول 1850 میں شروع ہوا، گورو داس مترا پہلے ہیڈ ماسٹر بنے

سکول 1850 میں شروع ہوا، گورو داس مترا پہلے ہیڈ ماسٹر بنے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) رنگ محل میں واقع تاریخی مشن ہائی سکول کیلئے 1852ءمیں رنگ محل شاہ عالم مارکیٹ میں زمین خریدی گئی اور یہاں سکول منتقل کیا گیا۔ اس سے پہلے یہ سکول جنوری 1850ءمیں یاک گھر میں شروع کیا گیا تھا۔ اس سکول کی ترقی کیلئے پادری وسیم فورمین اور پادری نیوٹن نے بڑی محنت کی۔ میئر گوروداس مترا جو ایک بنگالی مسیح تھے سکول کے پہلے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے۔ ان دنوں مسٹر ہنری لارنس، جان لارنس، رابرٹ منٹگمر، ڈالنڈ میکلو، ہربرٹ ایڈواڈ اور جان نکلسن بھی یہاں تھے۔ ان سب نے پادری وسیم فور مین کی اپیل پر تعاون کیا۔ 1864 میں رنگ محل سکول ترقی کرکے کالج بن گیا۔ جس کی بنیاد 1852 ءمیں پادری چارلیس ولیم فورمین نے پادری جان نیوٹن کے مشورے پر رکھی۔ بعد میں ا سی کالج کی بلڈنگ بنک سکوائر کی جگہ منتقل ہوگئی۔ چوک نیلہ گمبد میں واقع یوینگ ہال اور میو ہسپتال سکول سے ملحقہ نیوٹن ہال اس کالج کے ہاسٹل تھے۔ یہی کالج بعد میں کینال روڈ پر منتقل ہوا۔ جس کا موجودہ نام فورمن کرسچن کالج یونیورسٹی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1