آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی: فیاض احمد

آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی: فیاض احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل ) مصر کی طرز کا انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے پاکستانی قوم کی واحد امید جماعت اسلامی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما فیاض احمد فیضی نے مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی کی تاریخی کامیابی کے موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کیا ہے ۔فیاض احمد فیضی نے مصری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اخوان المسلمون نے سخت ترین آزمائشوں میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ، اور جمہوریت پر چلتے ہوئے بالاخر منزل پاگئے قائد جماعت اسلامی نے کہا پاکستانی قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے حکمرانوں کی لوٹ مار ،کرپشن،مہنگائی ،بے روز گاری ،ڈرون حملوں ،دہشت گردی سے تنگ عوام کی نظریں جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہیں آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی۔