شاہدرہ :معمولی تلخ کلامی پر محلے دار کی بیٹی کو قتل کردیا

شاہدرہ :معمولی تلخ کلامی پر محلے دار کی بیٹی کو قتل کردیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر محلے دار نے فائرنگ کرکے نوعمر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا معلوم ہوا ہے شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ محمود کالونی میں رہائش پذیر محمد مصطفی کا محلے دار پرویز سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا پرویز نے طیش میں آکر اسلحہ نکال لیا اوراندھا دھند فائرنگ کردی مصطفی کی 14 سالہ بیٹی اقراءمصطفی چھت پر کھڑی تھی وہ گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ملزم موقع سے فرا رہوگیا مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی مگر وہ بروقت وہاں نہ پہنچی جس پر متاثرہ خاندان سے ملکر مقامی لوگوں نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی پولیس نے لاش مردہ خانے بھجوا کر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزم گھر کو تالے لگا کر موقع سے فرار ہوگیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے وہ چھاپے مار رہے ہیں متاثرہ خاندان نے ملزم گرفتار نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1