679 افراد کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ممالک بھجوانے کا انکشاف

679 افراد کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ممالک بھجوانے کا انکشاف

لاہور(زاہد علی خان) ایف آئی اے نے ایسے 679 افراد کے بارے میں تحقیقات کرا گئیں ہیں کہ یہ افراد مختلف ایجنٹوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر بیرون ملک گئے اور ان کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اس کا انکشاف گزشتہ دنوں ایک تفتیش کے دوران ہوا ذرائع نے بتایا ہے کہ گجرات سے 320 کھاریاں سے 126 ، ملتان سے 93، سیالکوٹ سے 51 اور گوجرانوالہ سے 90 افراد کو ایجنٹوں کے ذریعے غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوایاگیا ایف آئی اے حکام نے 26 بااثر ایجنٹوں سے تفتیش شروع کردی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ان افراد کو بھجوانے میں ملوث ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1