پرویز الٰہی کے تعلیمی منصوبے امیروں، غریبوں کیلئے یکساں تھے، خدیجہ فاروقی
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے تعلیمی منصوبے بلاتفریق پنجاب کے ہر امیر غریب کے بچے کے لئے تھے۔ آج کروڑوں غریب بچوں کو نظر انداز کر کے چند سو بچوں کے لئے دانش سکولوں کے نام پر خزانے کے اربوں روپے لٹائے جا رہے ہیں، جو انصاف اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے خلاف ہے۔62ہزار سرکاری سکولوں کو نظر انداز کر کے 4دانش سکول بنانا کون سی دانشمندی ہے؟