نیٹو سپلائی بحالی کی خبروں نے قوم کو پریشان کر دیا، عبدالغفور حیدری

نیٹو سپلائی بحالی کی خبروں نے قوم کو پریشان کر دیا، عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کی متضاد خبروں نے قوم کو پریشان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈالروں کے عوض نیٹو سپلائی کی بحالی کی متضاد خبروں نے قوم کو پریشان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈالروں کے عوض نیٹو سپلائی کی بحالی قومی غیرت کے خلاف ہے وہ پارٹی راہنماﺅں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مولانا سید عبدالمجید ندیم شاہ، مولانا محمد امجد خان، مفتی ابرار احمد، مولانا تاج محمد خان، مولانا عبدالمجید ہزاروی، ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن امازئی ، مولانا اسعد اللہ فاروق، نور احمد کاکڑ اور دیگر موجود تھے مولانا حیدری نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے فیصلوں سے ہٹ کر کوئی فیصلہ کیا تو جے یو آئی شدید احتجاج کرے گی انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے والے یہ کیوں نہیں سوچتے کہ دوسروں کے مفادات سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہونے چاہئیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر حکومت کوئی معاہدہ نہیں کر سکتی ہے۔