ہسپتال چلانے کے لئے انتظامات مکمل، گرفتاریاںمجبوراً کیں، سلمان رفیق

ہسپتال چلانے کے لئے انتظامات مکمل، گرفتاریاںمجبوراً کیں، سلمان رفیق

لاہور( جنر ل رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہسپتال چلانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی گرفتاریاں مجبوراً کیں جن ڈاکٹروں نے سیاست سے لاتعلقی کے لئے معافی نامہ لکھ کردیا انہیں رہا کردیا ، وہ پاکستان سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسرز سے رابطہ ہے ۔ پروفیسر گارنٹی دیں کے ینگ ڈاکٹرزآئندہ مریضوں کے لئے ہڑتال کے نام پر علاج معالجہ کے دروازے بند نہیں کریں گے کام پر واپس آجائیں گے۔ و سوچا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی چل رہی ہیں ۔افواج پاکستان کے ڈاکٹرز ہر جگہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں علاوہ ازیں ایک ہزار کے قریب ڈاکٹر ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔نئے بھی بھرتی کئے جارہے ہیں۔ حکومت اپنے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1