حکومت توانائی بحران فوری ختم کرے، چیئر مین

حکومت توانائی بحران فوری ختم کرے، چیئر مین

 لاہور(وقائع نگار) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ نام نہاد تاجر سیاسی جماعتوں کی آشیر باد پر تاجروں کی طاقت کو ختم کرنے کے لئے تقسیم کر رہے ہیں۔ تاجر اس ملک کے وارث ہیں جو اربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود مسائل سے دوچار ہیں۔ حکومت آئی پیز کو رقوم کی ادائیگی فی الفور کر کے ملک میں جاری مصنوعی توانائی بحران کا خاتمہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انجمن تاجران پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، امن و امان کی مخدوش صورتحال اور پنجاب کے عہدیداروں کے انتخاب پر غور و فکر پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر پنجاب کے ڈویژن ، ضلع اور تحصیل کے صدور و سیکرٹریز عہدیداران نے شرکت کی۔ جن میں انجمن تاجران جنرل پنجاب کے صدر خواجہ سلیمان صدیقی، جنرل سیکرٹری جاوید اختر خاں، گوجرانوالہ کے صدر شیخ محمد نعیم، شیخ جاوید اختر، خواجہ احمد حنیف، شیخ نعیم کیور، میاں ماجد، طیب میر، جنرل سیکرٹری پاکستان عبدالرزاق، پیر سمیت دیگر شامل تھے۔ مرکزی صدر خالد پرویز نے کہا کہ توانائی کے بحران نے معیشت کو پٹڑی سے اتار دیا ہے اور انڈسٹریاں و کارخانے بند ہیں پیداواری عمل رک گیا ہے ۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں بصورت دیگر تاجر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ہی اس ملک کے وارث ہیں جن کو اپنے حقوق اور طاقت کا اندازہ نہیں جس پر چند نام نہاد تاجر اپنے مفادات کی غرض سے تاجروں کو تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو تقسیم کر رہوے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اپنے اچھے برے کو سمجھتی ہے جو کسی سیاسی جماعت کا آلہ کار بننے کی بجائے تاجر برادری کا ساتھ دے کر اپنے حقوق اور مسائل کے لئے متحد ہی رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1