ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے پیچھے پیپلزپارٹی کاہاتھ لگتا ہے: حاجی حنیف

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے پیچھے پیپلزپارٹی کاہاتھ لگتا ہے: حاجی حنیف

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی غیرقانونی اورغیراخلاقی ہڑتال کے نتیجہ میں معصوم بچوں سمیت مریضوں کی اموات کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کرنا عوام دشمن اقدام ہے ۔خادم پنجاب میاں شہباز شریف میرٹ اوراصول سے ہٹ کراوردباﺅمیں آکرکوئی کام نہیں کرتے۔ حیرت ہے بیمارانسانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی بجائے پیپلزپارٹی والے ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاریوں پرشورمچارہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے پیچھے پیپلزپارٹی کاہاتھ لگتا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1