ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں مجموعی طور پر10046مریض آئے
لاہور(پ ر)محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے صوبے کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 3جولائی کو مذکورہ ہسپتالوں کے آ¶ٹ ڈورز میں مجموعی طور پر 19571 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا جبکہ شعبہ ایمرجنسی میں 10046مریض علاج کی غرض سے آئے-ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کے بعد حکومت کی جانب سے کئے گئے متبادل انتظامات کی وجہ سے صورتحال معمول پرآنا شروع ہوگئی ہے-تفصیلات کے مطابق میوہسپتال کے شعبہ آ¶ٹ ڈور میں 2791، جناح ہسپتال میں 960 ، سروسز ہسپتال میں987 ، سرگنگارام ہسپتال میں 1465 ، لاہور جنرل ہسپتال میں 1313 ، چلڈرن ہسپتال لاہور میں 1209 ، پی آئی سی میں524 ،فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 1484 ، نشتر ہسپتال ملتان کے آ¶ٹ ڈور میں 1820 ، بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں3296 ، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں 782 ، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 1316 جبکہ راولپنڈی میڈیکل کالج کے ہسپتالوں کے آ¶ٹ ڈورز میں 1619مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا-مزید برآں مذکورہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 10046 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 477 آپریشن بھی کئے گئے-