ینگ ڈاکٹرز کی اکثریت کو غیر مشروط معافی پر رہا کر دیا گیا، رانا ثناءاللہ

ینگ ڈاکٹرز کی اکثریت کو غیر مشروط معافی پر رہا کر دیا گیا، رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل سے24 ڈاکٹروں کو غیر مشروط پر معافی مانگنے اور ہڑتال ختم کر لے رہا کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ہمیں انتہائی عزیز ہیں ہم ان کے مسائل کے حل لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، آج لبرٹی میں ینگ ڈاکٹرز کے چند والدین کے مظاہرے پر تبصرہ کرتے ہوئے نے کہا کہ یہ کیسے والدین ہیں جو اپنے بچوں کو مسیحا بنانے کی بجائے ان کی ہڑتال کی حمایت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز لاچار مریضوں کو موت کے منہ دھکیلنے کے ذمہ دار ہیں، والدین انہیں ہڑتال ختم کرنے کی نصیحت کریں، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی اکثریت کو غیر مشروط معافی مانگنے اور ہڑتال ختم کرنے پررہا کر دیا گیا ہے، باقی ڈاکٹرز بھی ڈیوٹی پر واپس آ جائیں کیونکہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کسی طرح بھی منظور نہیں ، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں آرمی کے ڈاکٹروں کو سول ہسپتالوںمیں خدمات سرانجام دینے پر سلام پیش کرتی ہے، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ رہا ہونے والے ڈاکٹروں نے تحریری طور پر لکھ کر دیاہے کہ وہ ہڑتال نہیں کریں گے اور ڈاکٹروںنے جب کہا کہ وہ ڈیوٹی جوائن کریں گے تب انہیں رہا کیا گیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -