مہلک ہتھیاروں پر پابندی کیلئے جلد جامع سمجھو تہ تیار کیا جائے ، فرانس ، برطانیہ ، جرمنی ، سویڈن کا مطالبہ

مہلک ہتھیاروں پر پابندی کیلئے جلد جامع سمجھو تہ تیار کیا جائے ، فرانس ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پےرس(آن لائن)فرانس،برطانےہ،جرمنی اور سوےڈن نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کےا ہے کہ ہتھےاروں کی تجارت روکنے کےلئے جامع سمجھوتہ فوری طور پر تےار کےا جائے،کےونکہ ےہ ہتھےار انسانےت کےلئے سنگےن خطرہ ہےں،سوےڈن کے وزےرتجارت اور فرانس،جرمنی و برطانےہ کے وزراءخارجہ نے اس سمجھوتے پر مذاکرات سے قبل اےک بےان مےں کہا کہ وقت آگےا ہے کہ حکومت واضح طور پر کام کرےں،ہر سال دنےا بھر مےں لاکھوں افراد ہتھےاروں کی تجارت سے براہ راست وبلواسطہ متاثر ہوتے ہےں اور غےر قانونی ہتھےاروں کی نقل وحرکت سے ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہوتے ہےں،انہوں نے کہا کہ ان ہتھےاروں سے لاکھوں افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہےں،بہت سے لوگوں کو زےادتیوں کا نشانہ بناےا جاتا ہے اور وہ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہےں جبکہ بہت سے لوگ مستقل خوف کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہےں،انہوں نے کہا کہ ہتھےاروں کی غےر قانونی نقل وحرکت مےں اضافے سے انسانیت کےلئے خطرات بڑھ رہے ہےں،اس ضمن مےں ہتھےار کے بڑے برآمدی ممالک کو چاہئے کہ وہ اس معاملے مےں خصوصی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،وزراءنے زور دےا کہ ہتھےاروں کے تجارتی سمجھوتے پر عملدرآمد قانونی طور پر لازمی ہونا چاہئے،لےکن اس کا اطلاق قومی سطح پر ہونا چاہئے،اس سے سمجھوتے کو م¶ثر بنانے مےں مدد ملے گی جبکہ دستخط کرنے والے ممالک کا ہتھےاروں کی منتقلی کے بارے مےں فےصلے کا حق بھی برقرار رہے گا،وزراءنے مزید کہا کہ وہ اس امر پر ےقےن رکھتے ہےں کہ ہتھےاروں کی تجارت کے بارے مےں اس سمجھوتے کا اطلاق ہر قسم کے رواےتی ہتھےاروں پر ہونا چاہئے،جن مےں چھوٹے وہلکے ہتھےار،ہر قسم کا گولہ بارود اور متعلقہ ٹےکنالوجےز شامل ہے،بےان مےںکہا گےا کہ ےہ بات انتہائی ضروری ہے کہ اس سمجھوتے مےں انسانی حقوق،انسانےت کے بارے مےں بےن الاقوامی قانون اور ٹھوس ترقی کے حوالے سے شقےں بھی شامل کی جائیں،اس سمجھوتے کے بارے مےں اقوام متحدہ کے ارکان نےوےارک مےں بات چےت کےلئے اکٹھے ہوئے ہےں تاہم مختلف ممالک کے درمےان اس معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہےں اور امرےکہ چاہتا ہے کہ گولہ بارود کو اس سمجھوتے سے باہر رکھا جائے جبکہ چےن ہلکے ہتھےاروں پر اس کا اطلاق نہ کرنے پر زور دے رہا ہے،جو وہ ترقی پذےر ملکوں کو بہت بڑی تعداد مےں برآمد کرتا ہے،اقوام متحدہ کے اےک مسودے کے مطابق بھارت جو دنےا مےں ہتھےار درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے،اس سمےت جاپان،پاکستان اور سعودی عرب کا اصرار ہے کہ مسلح افواج کو ہتھےاروں سے لےس کرنے پر کوئی پابندی نہےں ہونی چاہئے،چےن، روس اور عرب ممالک کا کہنا ہے کہ اس سمجھوتے کا مقصد سےاسی ہے جبکہ جنوبی کورےا ٹےکنالوجی کی منتقلی پر قدغن کےخلاف ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -