ملکی صورتحال کی بہتری کا واحد حل ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے، خواجہ اسلم

ملکی صورتحال کی بہتری کا واحد حل ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے، خواجہ اسلم

لاہور(پ ر) ممتاز سکالر تحریک رحمت کے امیر خواجہ محمد اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ تباہ کن صورتحال سے نجات اور ظلم و استحصال اور نا انصافی کے خاتمے کا واحد حل یہ ہے کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے، اس تبدیلی نظام کے لئے قرآن حکیم نے مسلمانوں کو جہاد کا حکم دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے موجودہ بحران کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا لیکن اہل سیاست ملک و قوم کی بھلائی کی بجائے ذاتی مفاد کیلئے بے معنی قوانین بنا رہے ہیں، اہل اقتدار صرف دولت سمیٹنے اور اپنی کرسیوں کو مضبوط کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں، ملک پر عملاً غیروں کی عملداری ہے، ہم اپنے فیصلے تو کجا اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتے،انہوں نے کہا کہ فقط دین اسلام ہی وہ نظام ہے جس پر عمل پیرا ہونے سے پوری قوم اور پوری انسانیت زندگی کی حیوانی سطح سے بلند ہو کر انسانیت کے اس شرف پر فائز ہو سکتی ہے جو رب رحمن کا مقصودحقیقی ہے، خواجہ محمد اسلم نے کہا موجودہ سرمایہ داری نظام کا قلع قمع کر کے پیغمبر آخر الزماںﷺ کے نافذ کردہ نظام اسلام پر عمل پیرا ہو کر ہی تمام بیرونی و اندرونی قرضہ جات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید : ایڈیشن 1