15 روز میں 11 گروہوں کے 43ملزمان گرفتار

15 روز میں 11 گروہوں کے 43ملزمان گرفتار

لاہور( کر ا ئم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی ہدایت پر پندرہ دنوں کے دوران 11گینگ کے 43ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ،کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا ہے جن کی مالیت تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے بتایاگیا ہے کہ آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے سی سی پی او لاہور کو ہدایات جاری کیں جنہوں نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرزاق کو خصوصی احکامات جاری کیے جس پر ان کی ٹیم نے پندرہ دن کے دوران 11گینگ کے 43ملزمان، ڈکیتی وچوری ، نقب زنی راہزنی کے 175مقدمات ٹریس و چالان کیے ہیں جبکہ 1033اشتہاریوںکو گرفتار کیا ہے جن کے قبضہ سے تین کروڑ روپے مالیت سے زائد کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان برآمد کیا ہے ،اس دوران لاہور انوسٹی گیشن پولیس نے 23مقدمات قتل، 6مقدمات ڈکیتی،اغوائے برائے تاوان اور سرقہ بالجبر کے 72جبکہ 27دیگر وہیکل چھیننا کے 62سرقہ شدہ وہیکل 96موٹر سائیکل چوری وچھیننے کے ٹریس ہوئے ہیں ۔

مزید : ایڈیشن 1