دوران ڈکیتی قتل ہونیوالے چودھری نعیم کے قاتلوں کا سراغ نہ مل سکا

دوران ڈکیتی قتل ہونیوالے چودھری نعیم کے قاتلوں کا سراغ نہ مل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاﺅن تھانے کے قریب ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے چودھری نعیم کے قاتلوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا،پولیس نے ڈاکوﺅں کی گرفتاری کی بجائے مدعی پارٹی پوچھ گچھ شروع کردی ہے کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی،کوئی کاروباری رقابت یا لین دین کا معاملہ چل رہا ہو تو بتائیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جاسکے۔مقتول چوہدری نعیم کے ورثاءکے مطابق ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہ ہے اور نہ ہی نعیم کا کسی سے کوئی جھگڑا یا لین دین کا معاملہ چل رہا تھا۔جس سے ہمیں شبہ ہو یا ہم کسی کے بارے میں کہہ سکیں کہ قاتل کون ہے۔مقتول کے اہل خانہ نے مزید بتایا کہ اسکے استعمال میں دو موبائل نمبرز تھے اور دونوں سمیں ایک ہی موبائل پر چل رہی تھیں۔ابھی تک موبائل فون کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس افسران کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حتمی طور پر یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ قاتل ڈاکو ہی تھے کیونکہ مقتول کے موبائل فون کابھی نہیں پتہ کہ وہ ڈاکو ہی لے گئے ہیں یا پھر وہ واقعہ کے وقت گاڑی سے باہر گر گیا ہو اور کسی شہری نے اٹھا لیا ہو ۔تاہم مقتول کے موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جس کی روشنی میں بھی تفتیش کی جائے گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -