پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے نئے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور کی اراکین اسمبلی پارٹی عہدیداروں سے ملاقات، مٹھائی تقسیم
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے نئے نامزد جنرل سیکریٹری راجہ اشفاق سرور نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سیکرٹریٹ واقع مسلم ٹاﺅن میں ارکانِ اسمبلی، پارٹی عہدیدار اور کارکنان سے ملاقات کی اس موقع پر کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے راجہ اشفاق سرورکو جنرل سیکرٹری نامزد کر کے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں کیونکہ راجہ اشفاق سرورصاحب کارکنوں کو ذاتی طور پر پہچانتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کارکنوں کے حق کی بات کی اور انہیں عزت دی۔ اِس موقع پر ایاز صادق ایم این اے، صوبائی وزیرملک ندیم کامران ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر میاں غلام حسین شاہد،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدررانا ارشد ایم پی اے، لیبر ونگ کے صدر سید مشتاق حسین شاہ، مسلم لیگ ننکانہ کے جنرل سیکریٹری میجر ذوالفقار حسین اورخواتین ونگ قصور کی صدر انیلا اختر ایم پی اے،وزیرِ اعلیٰ کے معاونین میاں طارق صلاح الدین بپی، حسنین کاظمی، صبغت سلطان، ملک خادم قصوری سمیت دیگر کارکنوں نے راجہ اشفاق سرور کو مبارکباد دی۔