ینگ ڈاکٹر ہڑتال ختم کردیں ہلاکتوں کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں : راجہ ریاض

ینگ ڈاکٹر ہڑتال ختم کردیں ہلاکتوں کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں : راجہ ریاض

لاہور (اےن اےن آئی) پنجاب اسمبلی مےں اپوزےشن لےڈر راجہ رےاض احمد نے ےنگ ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرنے کی اپےل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حالات کے ذمہ داری ضدی وزےر اعلیٰ ہےں اور ہسپتالوں مےں ہونےوالی ہلاکتوں پر ورثاءوزےر اعلیٰ شہباز شرےف کےخلاف مقدمات درج کرائےں ےہ پہلے واپڈا مےں فوج کو لےکر آئے اب صوبے مےں مےڈےکل مارشل لاءمسلط کر دےا ہے۔ سےکرٹری صحت سمےت چار ڈاکو بےوروکرےٹس حالات کو بہتری کی طرف نہےں لے جانا چاہتے ہےں ہمارا مطالبہ ہے کہ سےکرٹری صحت کو فوری برطرف کےا جائے پنجاب حکومت گرفتار ڈاکٹروں کو رہا اور انکے خلاف مقدمات واپس لےکر مذاکرات کی مےز پر بےٹھے اپوزےشن ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تےار ہے ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کےفے ٹےرےا مےں ہنگامی پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کےا اس موقع پر پےپلز پارٹی کے پارلےمانی لےڈر مےجر (ر) ذوالفقار گوندل، مخدوم مرتضی اور ذکرےا بٹ بھی موجود تھے۔ راجہ رےاض احمد نے کہا کہ اپوزےشن نے ڈاکٹروں کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے رےکورےشن جمع کرا دی ہے اگر حکومت اور سپےکر قوم کے ہمدرد ہےں تو ہمارا مطالبہ ہے کہ آج (بدھ) کو ہی اجلاس طلب کےا جائے لےکن اگر ہڑتالی وزےر اعلیٰ کے حکم پر عمل کےا گےا تو ےہ 14 روز بعد ہی بلاےا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی بہت سے معاملات پر چےف جسٹس آف پاکستان سے اپےلےں کر چکے ہےں لےکن کوئی نوٹس نہےں لےا گےا لےکن قوم کی خاطر اےک مرتبہ پھر چےف جسٹس سے اپےل کرتے ہےں کہ وہ اسکا نوٹس لےں اور موجودہ حالات اور ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا تعےن کرنے کےلئے کمےشن قائم کر کے تحقےقات کی جائےں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں مےں موجود حالات اور ہلاکتوں کی ذمہ داری بطور چےف اےگزےکٹور اور وزےر صحت شہباز شرےف پر عائد ہوتی ہماری ورثاءسے اپےل ہے کہ وہ ہلاکتوں کے خلاف وزےر اعلی شہباز شرےف کے خلاف مقدمہ درج کروائےں۔

مزید : ایڈیشن 1