شادی شدہ نوجوان اور ایف اے کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

شادی شدہ نوجوان اور ایف اے کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاو ن کے علاقہ میں شادی شدہ نوجوان جبکہ باغبانپورہ کے علاقہ میںایف اے کے طالب علم نے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر پنکھے سے لٹک کر گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرڈالا۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جوہر ٹاون کے رہائشی 22سالہ محمد یاسین کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی،تاہم شادی کے بعداس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا رہنے لگا،گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر یاسین نے دلبرداشتہ ہو کر پھنکے سے لٹک کر پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیامتوفی یاسین مقامی ہسپتال میں وارڈ بوائے تھا،علاوہ ازیں باغبانپورہ کے رہائشی محمد سروع کے بیٹے 18سالہ ولی محمد نے اپنے والدین سے لڑائی جھگڑے کے بعد پنکھے سے لٹک کر پھندہ لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پنکھے سے لٹکتی نوجوان بیٹے کی نعش دیکھ کر اس کے اہل خانہ زاروقطار روتے رہے۔

مزید : صفحہ آخر