ینگ ڈاکٹرز انسانی ہمدردی کے تحت ہڑتال ختم کردیں، محمودالرشید
لاہور( وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءمیاں محمود الرشید نے ینگ ڈاکٹرز سے انسانی ہمدردی کے تحت فوری طور پر ہڑتال ختم اور ہسپتالوں میں واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر واپس آ جائیں تو تحریک انصاف ان کے مطالبات کی منظوری کےلئے جیلوں میں جانے سمیت ہر طرح کی قربانی دینے کےلئے تیار ہے میاں محمود الرشیدنے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ شہبازشریف پہلے ہی ڈاکٹرز کے مطالبات ماننے کےلئے ان سے مذاکرات کر لیتے تو آج صورتحال یہ نہ ہوتی مگر وزیراعلیٰ ہٹ دھرمی دکھاتے رہے اور آج ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں اور ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں انہوںنے کہاکہ ہم پنجاب حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صوبے میں فوری طورپر وزیر صحت کو تعینات کریں کیونکہ جب تک وزیر صحت نہیں ہو گا اس وقت تک مسائل کا حل ممکن نہیں۔