ڈی جی اینٹی کرپشن کا تبادلہ، وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی

ڈی جی اینٹی کرپشن کا تبادلہ، وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی

لاہور (خبر نگار) وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے درمیان ڈی جی اینٹی کرپشن کے تبادلے پر ٹھن گئی ہے اور پنجاب حکومت نے ڈی جی اینٹی کرپشن محمد عابد جاوید کو پنجاب سے ریلیو کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ذمہ داریاں جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد عابد جاوید کو بحریہ ٹاﺅن کیس میں پنجاب سے بلوچستان تبدیل کر دیا تھا۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن محمد عابد جاوید نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے انہیں ذمہ داریاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر