قتل کے ملزم کو سزائے موت اور2 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

قتل کے ملزم کو سزائے موت اور2 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج حامد حسین نے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم علی شاہ کو سزا موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو چھ ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا ہو گی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم علی شاہ نے جائیداد کے تنازع پر اپنے رشتہ دار نور شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا اور چالان عدالت میں بھجوا دیا ۔ عدالت نے گزشتہ ورز وکلاءکے دلائل اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مذکورہ سزا کا حکم سنا دیا۔

مزید : صفحہ آخر