ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

لاہور(وقائع نگار) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ لاہور ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن سمیت کشمیر میں ہلکی بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے گزشتہ روز ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بنوں کے مقام پر 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 4 ہنزا میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا لاہور میں زیادہ سے زیادہ 43.3 اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں زیادہ سے زیادہ نمی کا تناسب 52 فیصد اور کم سے کم 44 فیصد رہا۔

مزید : صفحہ آخر