ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم :ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے بچہ زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارت، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا جبکہ شاہدرہ ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے فائرنگ 10سالہ بچے کو زخمی کر دیااور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں دو ڈاکوﺅں نے داتا موبائل شاپ میں گھس کر60 ہزار روپے اور 22 موبائل فون لوٹ لئے جب ڈاکو جانے لگے تو دکاندار علی حسن نے پیچھے سے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو زخمی کر دیا جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ شروع کر دی ڈاکوﺅں کی گولی لگنے سے راہ گیر بچے عاصم زخمی ہو گیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی انہوںنے زخمی ڈاکو فیاض عرف فیضو کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی رانا مظہر مسروقہ مال سمیت فرار ہو گیا پولیس ڈاکو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کرنے والے ڈاکو ایک ہفتہ قبل جیل سے رہا ہو کر آئے ہیں ، سندر میں ڈاکوﺅں نے عامر کے گھر میں گھس کر6لاکھ روپے مالیت ، شفیق آباد میں ڈاکوﺅں نے ظفر کے گھر میں گھس کر5لاکھ روپے مالیت ، اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ظہیر کے گھر میں گھس کر4لاکھ روپے مالیت ، رائے ونڈ میں ڈاکوﺅں نے اشفاق کے گھر میں گھس کر 4لاکھ روپے مالیت ، گوالمنڈی کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے میڈیکل سٹور میں گھس کر2لاکھ روپے اور موبائل فون ، شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے وسیم سے موٹر سائیکل،22ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے بشارت سے موٹر سائیکل،15ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے ایاز سے 60ہزار روپے اور دو موبائل فون، ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے مقامی ٹی وی چینل کے کارکن عزیز سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے قیصر سے 50ہزار روپے اور دو موبائل فون، گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے پرویز سے 34ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے نذیر سے 25ہزار روپے اور موبائل فون ، گلشن اقبال میں ڈاکوﺅں نے ندیم سے20ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے سرکاری ملزم شبیر سے 14ہزار روپے ا ور موبائل فون چھین لیا ، مسلم ٹاﺅن میں کامران ، فیصل ٹاﺅن میں عبدالعزیز ، گلبرگ میں زینت ، چوہنگ میں نسیم کی گاڑیاں ، گارڈن ٹاﺅن میں ممتاز کا کیری ڈبہ ، باغبانپورہ میں محمد سلیم بلوچ ، گارڈن ٹاﺅن میں ناصر ، نواں کوٹ میں علی ، کوٹ لکھپت میں شعیب ، ہنجروال میں اشتیاق، جنوبی چھاﺅنی میں الیاس، لاری اڈہ میں شاہد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔