تونائی کے شعبے کا سر کلر ڈیٹ ساڑھے سات کھرب روپے سے تجاوز :لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گےا

تونائی کے شعبے کا سر کلر ڈیٹ ساڑھے سات کھرب روپے سے تجاوز :لوڈشیڈنگ کا ...

لاہور(کامرس رپورٹر) توانائی کے شعبے کا سرکولرڈیٹ ساڑھے سات کھرب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔پاور سیکٹرنے مختلف اداروں،صوبائی و وفاقی حکومت سے 383 ارب روپے وصول کرنے ہیںجبکہ وزرت پانی و بجلی نے 400 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں تقسیم کار کمپنیو ں نے 39 ارب روپے کی ریکوری کی۔بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے لئے سالانہ اوسط ریکوری کا ٹارگٹ 45 ارب روپے رکھا گیاتھا۔ دوسری طرف بجلی بحران کے باعث ملک مےں جاری بد ترےن لوڈ شےڈ نگ کیخلاف عوام سڑ کوں پر آگئے صو بائی درالحکومت لاہورمےں غےر اعلانےہ لوڈ شےڈنگ کے باعث مختلف علاقوں مےں حتجاج کےا گےا ملتان روڈ پر لوڈ شےڈ نگ کے خلاف احتجاج کےا جس مےں عورتوں اور بچوں نے بھی شر کت کی اور حکومت کے خلاف شدےد نعر ے بازی کر تے ہوئے مےن روڈ بلاک کر کے ٹائر جلائے اور احتجاج کےا مظاہر ےن کا کہنا تھا کہ ملتان روڈ مےں غےر اعلانےہ لوڈ شےڈ نگ کے باعث پانی کی شدےد قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر ےوں کو شدےد مشکلات کا سامنا رہاپاور ہاﺅ سز کو تےل کی فراہمی اےک فراہمی اےک بار پھر بند ہو نے سے متعدد پلانٹس بند ہو گئے ہےں اےن ٹی ڈی سی ذرائع کے مطا بق تےل کی عدم فراہمی پر بند ہونے والے پلانٹس مےں کوٹ ادو،اور رےنٹ ،سفائر اور سےف شامل ہےں ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنےکی خرابی کی وجہ سے فاونڈ ےشن پاور پلانٹ بھی سسٹم سے نکل گےا ہے اور بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 5830مےگاوارٹ ہوگےا ہے بجلی کی پےداوار 12570اور ڈےمانڈ 18507مےگاوارٹ رہی لاہور مےں دوبارہ اےک گھنٹے کے بعد دو دو گھنٹے کے لئے گر ڈ اسٹےشن کی بندش شروع ہو گئی جبکہ دیہاتوں مےں اور چھوٹے شہر ﺅں مےں لوڈ شےڈ نگ کا دورانےہ 20گھنٹے تک پہنچ گےا ہے ۔

مزید : صفحہ اول