نیٹو سپلائی کی بحالی درست فیصلہ ہے ، پرویز مشرف

نیٹو سپلائی کی بحالی درست فیصلہ ہے ، پرویز مشرف

لندن/اسلام آباد(اے پی اے )سابق صدر پاکستان جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے خیال میں نیٹو سپلائی کی بحالی درست فیصلہ ہے ، پاکستان کیلئے نیٹو سپلائی کا معاملہ انتہائی نازک ہے ، پاکستانی عوام نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف آواز اٹھائے گی ، حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیوں نہیں ہو رہا ۔ پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی درست فیصلہ ہے ، پاکستانی عوام اس کیخلاف آواز اٹھائےگی ، حقانی نیٹ ورک کےخلاف آپریشن کیا جانا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ سول و عسکری قیادت کی جانب سے متفقہ ہونا چاہیے اور اس میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی متفق ہونا چاہیے ۔ سابق صدرپرویز مشرف نے مزید کہا کہ افغانستان فورسز کی مددکیلئے امریکی فورسز کی امداد ضروری ہے ،افغانستان میں 2014میں کیا ڈویلپمنٹ ہوتی ہے دیکھنا ہو گا ، یہ جائے گا وہ نہیں جائے گا یہ سب کہنے کی باتیں ہیں ، ایک ایک کنٹینر کو کھول کھول کر نہیں دکھایا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول