ایفیڈرین کیس ، اے این ایف نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

ایفیڈرین کیس ، اے این ایف نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
ایفیڈرین کیس ، اے این ایف نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایفیڈرین کیس میںاینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایفیڈرین سکینڈل میں سات افراد کو گرفتا کیا گیا جن میں سے چارافراد ضمات پر ہیں۔عدالت کو بتایا گیا ہے کہ چھ افراد مفروربھی ہیں جن کے وارنٹ حاصل کرلیے گئے ہیں۔اے این ایف کے مطابق خوشنود لاشاری طویل رخصت پر ہیںجس کی وجہ سے ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے بیان قلمبندہوجانے کے بعد کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

مزید : اسلام آباد