پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبوٹیسٹ ڈرا ہوگیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبوٹیسٹ ڈرا ہوگیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبوٹیسٹ ڈرا ہوگیا

  

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے اختتام تک سری لنکا نے دو وکٹوں پر 86رنز بنائے جس کے بعد میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ہے۔اس سے پہلے پاکستان نے دوسری اننگ میں دو وکٹوں پر 100کے مجموعی سکور پر ڈکلیئر ہونے کا فیصلہ کر دیا اور سری لنکا کو جبت کے لیے 261رنز کا ٹارگٹ دیا ۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ 21 اور عبدالرحمان 26سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔ سرلنکا نے پہلی اننگ میں پاکستان کے 551رنز کے مقابلے میں سری لنکا کی ٹیم 391رنز پر آﺅٹ ہوگئی تھی۔پہلی اننگ میں پاکستان کی طرف سے جنید خان نے73رنز دے کر پانچ اور عبدالرحمان نے 78رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید : کھیل