سپر پاور کو پیچھے ہٹنا پڑا : حنا ربانی، نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کے وقار کے مطا بق ہے : قمر زمان کائرہ

سپر پاور کو پیچھے ہٹنا پڑا : حنا ربانی، نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کے وقار ...
سپر پاور کو پیچھے ہٹنا پڑا : حنا ربانی، نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کے وقار کے مطا بق ہے : قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال کی لیکن ایک سپر پاور کواپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی پاکستان کے وقار کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹوسپلائی کی بند ش اور کھولنا سیاسی و عسکری قیادت کا متفقہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے نیٹوسپلائی کی بحالی کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور نیٹو سپلائی کی بحالی ملکی وقار کے عین مطابق ہوئی ہے۔وفاقی وزیرخارجہ حنا ربانی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہوااور خفیہ معاہدہ کرنے کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے پارلیمنٹ کے رہنماءاصولوں کے مطابق کیے گئے، پاکستان نے امریکہ سے سب کچھ تسلیم کرایا۔انہوں نے بتایا کہ نیٹوسپلائی صرف امریکہ نہیں بلکہ نیٹومیں شامل تمام ممالک سے تعلقات کے لیے بحال کی۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں پر امریکہ سے بات چیت جاری رہے گی۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔ ان کا کہناتھا کہ عالمی برادری کے ساتھ منفی رویہ نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار قوم اور ملک ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے توانائی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو مستقبل میں نئی شرائط پرمعاہدے کرنے کاکہہ دیا ہے، پاکستان خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے، نیٹوسپلائی کی بحالی کسی ملک کی فتح یا شکست کا معاملہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ معافی مانگنے پر رضا مند نہیں تھا مگر پاکستان کی طرف سے شمسی بیس خالی کرائے جانے اور نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد امریکہ نے معافی مانگی ۔