ایمرجنسی لگادی، نئے صدارتی و پارلیمانی الیکشن ہونگے، سر اٹھانے والے کو کچل دیں گے؛مصری آرمی چیف

ایمرجنسی لگادی، نئے صدارتی و پارلیمانی الیکشن ہونگے، سر اٹھانے والے کو کچل ...
ایمرجنسی لگادی، نئے صدارتی و پارلیمانی الیکشن ہونگے، سر اٹھانے والے کو کچل دیں گے؛مصری آرمی چیف

  

قاہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئنی حکومت برطرف کرکے مصری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہیں برطرف کی جانے والی حکومت کے سوا باقی سب کی حمایت حاصل ہئے جبکہ روڈ میپ بھی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنایا گیا ہے ۔ صدر مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد انہوں نے کہا کہ صدر مرسی عوامی خواہشات کے مطابق کامکرنے اور ان کے مسائل حل کرنے میں اور مطالبات ماننے میں ناکام رہے لیکن اب عوامی مفاد اور بھلائی میں جو کچھ بھی ہوسکا وہ کریں گے ۔اسی سوچ کے تحت چیف جسٹس کو قائم مقام صدر بنایا گیا ہے جبکہ ایک نئی کمیٹی آئین کا جائزہ لے گی ۔ان کا مکہنا تھا کہ ملک میں ایمر جنسی نافز کردی گئی ہے اور امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے نئے صدارتی وطپارلیمانی الیکشن کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں