امریکہ،تیرہ لاکھ ڈالر کے زیورات چوری،کمپنی کی سابق نائب صدر گرفتار

امریکہ،تیرہ لاکھ ڈالر کے زیورات چوری،کمپنی کی سابق نائب صدر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                        نیویا رک(این این آئی)امریکہ کے شہر نیویارک میں معروف جوہری زیورات کی کمپنی ٹفنی اینڈ کو میں ایک ملین ڈالر کے زیورات چوری ہونے کے الزام میں کمپنی کی سابقہ اعلی عہدیدار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔میڈیا رپو رٹس کے مطابق نیویارک کی سب سے بڑی جوہری زیورات کی کمپنی ٹفنی اینڈ کو کی انتظامیہ نے کمپنی کی سابقہ نائب صدد انگریڈ لیدراس کے خلاف وفاقی کریمنل کورٹ میں چوری، مالی بے ضابطگیوں اور جعلسازی کے الزام میں درخواست دائر کی تھی ۔ کمپنی نے سابقہ نائب صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایک ملین ڈالر کے زیورات کے غبن میں ملوث ہے۔ جبکہ ملزمہ کا موقف ہے کہ وہ ایک کلائنٹ کو زیورات دکھا کر آرہی تھی کہ راستے میں انہیں لوٹ لیا گیا ۔امریکی اٹارنی جنرل پریٹ بھرارا کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے ۔ کمپنی انتظامیہ کے مطابق چوری ہونے والی اشیا میں ہیرے ، پلانٹیم اور سونے سے بنے کنگن ، بالیاں اور زیورات شامل ہیں جن کی قیمت ایک اعشاریہ تین ملین ہے۔

مزید :

عالمی منظر -