پرتگال ¾ وزیر خارجہ پالو پورتاش بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے

پرتگال ¾ وزیر خارجہ پالو پورتاش بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے

                            لزبن (پی پی سی )یورپی ملک پرتگال کے وزیر خارجہ پالو پورتاش بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ اس سے قبل گزشتہ روز ملکی وزیر خزانہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اپنے استعفیٰ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پورتاش کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ بچتی اقدمات کی حامی نئی وزیر خزانہ کی نامزدگی کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بین الاقوامی بیل آ ﺅ ٹ پیکیج کی شرائط کے تحت ملک میں کیے جانے والے بچتی اقدمات کو بھی شدید ہدف تنقید بنایا۔

مزید : عالمی منظر