شاہد آفریدی پریکٹس کے دوران زخمی

شاہد آفریدی پریکٹس کے دوران زخمی
شاہد آفریدی پریکٹس کے دوران زخمی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل ہونے والے قومی کرکٹر شاہد آفریدی پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی کا دایاں ہاتھ زخمی ہو گیا جس کے بعد وہ مزید پریکٹس کیے بغیر ہی گھر چلے گئے تاہم منیجمنٹ کے مطابق شاہد خان آفریدی کی انجری معمولی نوعیت کی ہے۔ شاہد آفریدی کو بیٹنگ کرتے ہوئے گیند لگنے سے چوٹ آئی۔

مزید : کھیل