بدستور مصرکا آئینی صدر ہوں : معزول صدر مرسی

بدستور مصرکا آئینی صدر ہوں : معزول صدر مرسی
بدستور مصرکا آئینی صدر ہوں : معزول صدر مرسی

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری فوج کی بغاوت کے بعدمعزول صدرمرسی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ بدستور ملک کے آئینی صدر ہیں۔ویڈیو  پیغام میں محمد مرسی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ملک میں ہواوہ فوجی بغاوت ہے، مصر میں عوام سے ان کا حق چھینا گیا ۔ مرسی کا کہنا تھا کہ مصری عوام کی خواہشات پرڈاکہ مارا گیاہے، عوام فوجی اقدام کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔ اُنہوں نے ایک بار پھر مخالفین کو مذاکرات کی دعوت بھی دی تاہم یہ پیغام کچھ دیربعد انٹرنیٹ سے ہٹادیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی