دورے سے بین الاقوامی تجارت کے حجم میں اضافہ ہو گا، قانونی ماہرین

دورے سے بین الاقوامی تجارت کے حجم میں اضافہ ہو گا، قانونی ماہرین

            لاہور(انویسٹی گیشن سیل) ملک کے قانونی ماہرین نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین انٹرنیشنل تجارت کے فروغ، شہروں میں انڈر گراﺅنڈ ریلوے سسٹم اور انرجی بحرانوں کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا، جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ نوازشریف کے دورہ سے بین الاقوامی تجارت کا حجم بڑھانے، کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں انڈر گراﺅنڈ ریلوے سسٹم چلانے اور انرجی بحران کے خاتمے کےلئے چین کا دورہ ایک نوید ثابت ہو سکتا ہے ماہر قانون دان احمد اویس نے کہا کہ امریکہ کو چھوڑ کر چین کے دورے پر جانا امریکہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔

وکلائ

مزید : صفحہ اول