بلوچستان میں مسائل کے حل کےلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ظفر اللہ جمالی

بلوچستان میں مسائل کے حل کےلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ظفر اللہ جمالی

                    اسلام آباد (این این آئی) سابق وزےر اعظم اور پاکستان مسلم لےگ (ن) کے رہنما مےر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان مےں امن و مان کے قےام اور مسائل کے حل کے لئے سنجےدہ اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ صوبے مےں بےرونی مداخلت سے بھی حالات خراب کئے گئے ہےں ۔ وزےر اعظم مےاں محمد نواز شرےف نے وزارت اعلیٰ کی قربانی دےکر بلوچ عوام کو اےک مثبت پےغام دےا ہے اب صوبائی وزےر اعلیٰ کا کڑا امتحان ہے اور انہےں عوامی توقعات پرپورا اترنا ہوگا ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے مسلم لےگی راہنماﺅں ڈا کٹر جمال ناصر اور شرجےل مےرسے بلوچستان ہاﺅس اسلام آباد مےں ملاقات کے دوران کےا ۔ انہوں نے کہا کہ تحرےک قےام پاکستان کے لئے بلوچ جرگہ نے اےک تارےخی فےصلہ کےا تھا اور صوبے کے عوام محب وطن ہےں لےکن گذشتہ چند سالوں سے وہاں حالات خراب کر دئےے گئے ہےں گذشتہ روز وزےر اعظم مےاں محمد نواز شرےف نے کوئٹہ کا دورہ کر کے اچھا اقدام کےا ہے لےکن اُن کو کوئٹہ بار بار جانا ہوگا اور صوبائی حکومت کی مدد بھی کرنی ہوگی تاکہ حا لات معمول پر آسکےں ۔ 11مئی کے انتخابات مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کو عوام نے مےنڈےٹ دےا ہے اور ہمےں توقع رکھنی چاہےے کہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے مےں کامےاب ہوگی ۔

جمالی

مزید : صفحہ اول