نواز شریف بیجنگ پہنچ گئے آج چینی رہنماﺅں سے اہم مزاکرات پچیس معاہدوں پر دستخظ ہونگے

نواز شریف بیجنگ پہنچ گئے آج چینی رہنماﺅں سے اہم مزاکرات پچیس معاہدوں پر ...

           اسلام آباد/بیجنگ (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف بدھ کو پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے وزیر اعظم نور خان ایئر بیس پر سینئر سول اور فوجی حکام نے انہیں رخصت کیا۔ وزیراعظم پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی اور اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی،وہ تین جولائی سے مختصروفدکے ہمراہ پہلاغیرملکی چین کادورہ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی تعاون،پاک چین ٹریڈ کوریڈور،توانائی بحران، اسٹریٹیجک تعاون،ٹیکسٹائل،انجینئرنگ،انفرا اسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پربات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول