چیئرمین نیب کیلئے نام وزیراعظم کے دورہ چین سے واپسی پر دیں گے: خورشید شاہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئر نیب کیلئے نام وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین سے واپسی پر دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے نام پر اتفاق رائے کے لئے تحریک انصاف، اے این پی اور ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے تاہم ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیا تاہم ہماری کوشش ہے کہ اس معاملے پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے اتفاق ہو جائے۔