آپ کی سست مزاجی آپ کو بے حد امیر بناسکتی ہے! جدید تحقیق میں دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

آپ کی سست مزاجی آپ کو بے حد امیر بناسکتی ہے! جدید تحقیق میں دلچسپ انکشاف سامنے ...
آپ کی سست مزاجی آپ کو بے حد امیر بناسکتی ہے! جدید تحقیق میں دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سست انسان کو تو یونہی ہر طرف سے کوسنے ملتے رہتے ہیں، یہ لوگ نہیں جانتے کہ سست ہونا بھی انسان کو مالامال کر سکتا ہے، حیران ہونے کی ضرورت نہیں، ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تخلیقی صلاحیتیں جاگنے کی بہترین جگہ انسان کا بیڈ(بستر) ہے، زیادہ تر لوگوں کو، جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے، کامیابی کا آئیڈیا اس وقت ہی ذہن میں آیا جب وہ بیڈ پر لیٹے سستا رہے تھے۔ اس کے علاوہ واش روم میں نہاتے ہوئے یا ٹائلٹ میں رفع حاجت سے فراغت حاصل کرتے ہوئے بھی انسانی ذہن تیزی سے سوچتا اور نئے آئیڈیاز سے روشناس ہوتا ہے جو انسان کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرتے ہیں۔
محققین نے اپنی تحقیق کے لیے 2ہزار افراد سے انٹرویوز کیے جو اپنے اپنے شعبے میں کامیاب تھے اور اچھی خاصی دولت کما رہے تھے، ان میں سے سب سے زیادہ 27فیصد نے کہا کہ انہیں کامیاب کرنے والا آئیڈیا اس وقت آیا جب وہ بیڈ میں آرام کر رہے تھے۔18فیصد کو کام کے دوران ، 7فیصد کو نہاتے ہوئے، 6فیصد کو گاڑی چلاتے ہوئے اور 4فیصد کے ذہن میں رفع حاجت کے وقت وہ آئیڈیا آیاجس نے ان کی زندگی بدل دی اور کامیاب انسان بنانے میں مدد دی۔ ایک کمپنی ’’Moo‘‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو رچرڈ مورس نے کہا کہ بطور کاروباری شخص مجھے خوشی ہے کہ لوگ تخلیقی اور کاروباری منصوبوں سے متاثر ہو رہے ہیں اور اپنے نئے منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -