ورلڈ ہاکی لیگ، پاکستان آئرلینڈ سے شکست کھا کر اولمپک سے باہر

ورلڈ ہاکی لیگ، پاکستان آئرلینڈ سے شکست کھا کر اولمپک سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اینٹورپ: (سپورٹس ڈیسک) ریو اولمپکس کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان میچ ہوا۔ پاکستان نے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا آخری موقع بھی گنوا دیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم پہلی بار اولمپکس سے بھی باہر ہوئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم اس سے پہلے ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی۔ انگلینڈ کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد گرین شرٹس نے ریو اولمپکس میں براہاست شرکت کا موقع بھی کھو دیا تھا۔ ورلڈ ہاکی لیگ کے آخری دونوں پلے ہاف میچز جیت کر پاکستان پانچویں پوزیشن کے ساتھ 2016 کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر سکتا تھا۔