سری لنکا نے پاکستان کیخاف پہلی اننگز میں 8وکٹوں پر 272رنز بنا لئے

سری لنکا نے پاکستان کیخاف پہلی اننگز میں 8وکٹوں پر 272رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالے کیلی (اے پی پی) دیمتھ کرونارتنے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 272 رنز بنا لئے تھے، تھارندو کوشل 17 اور سرنگا لکمل ایک رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز کرونارتنے کے سوا سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، کرونارتنے نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، گرین شرٹس کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باؤلر رہے، انہوں نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ راحت علی اور اظہر علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمہ کو پالے کیلی کے مقام پر شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا تو 15 رنز پر راحت علی نے سلوا کو آؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، سلوا 9 رنز بنا سکے، اس موقع پر اپل تھرنگا نے کرونارتنے کا ساتھ دیا، دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور دوسری وکٹ میں 91 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، یہاں پر یاسرشاہ نے تھرنگا کی وکٹ لیکر اہم پارٹنر شپ کا خاتمہ کر دیا، تھرنگا نے 46 رنز بنائے، تھرامانے سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند کا نشانہ بنے، کپتان میتھیوز بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز بنا کر یاسرشاہ کی گیند پر چلتے بنے، اس موقع پر جہان مبارک اور کرونارتنے نے مل کر ٹیم کا سکور 204 تک پہنچا دیا، مبارک 25 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔ 248 رنز پر سری لنکا کی چھٹی وکٹ گری جب کرونارتنے 130 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد اظہر کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے، اگلی گیند پر اظہر نے دھمیکاپریساد کو کھاتہ کھولے بنا ہی پویلین بھیج دیا، دنیش چندیمل سری لنکا کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بنا کر راحت کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس طرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے 8 وکٹوں پر 272 رنز بنا لئے تھے۔
تھارندو کوشل 17 اور سرنگا لکمل ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ یاسرشاہ نے 4 جبکہ راحت علی اور اظہر علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔