ہالینڈ نے نیپال کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 18 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
روٹرڈیم (اے پی پی)ہالینڈ نے نیپال کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 18 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ سٹیفن میبرگ نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سیریز کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ سٹیفن میبرگ نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کرن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیپال کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔ پارس کھڈکا 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ احسن جمیل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 21 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔