فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کل جاپان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا
وینکوور (اے پی پی) فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2015 کا فیصلہ کن معرکہ )کل( اتوار کو بی سی پلیس سٹیڈیم وینکوور میں کھیلا جائے جس میں جاپان اور امریکا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی، تیسری پوزیشن کیلئے انگلینڈ اور جرمنی کے درمیان مقابلہ (آج) ہفتہ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں جاری خواتین فٹ بال ورلڈ کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا اور اور میگا ایونٹ کا فائنل )کل( جاپان اور امریکا کے درمیان بی سی پلیس سٹیڈیم، وینکوور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکا نے جرمنی کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ جاپان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کی۔ تیسری پوزیشن کا میچ انگلینڈ اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان (کل) کامن ویلتھ سٹیڈیم، ایڈمونٹن میں کھیلا جائیگا۔