کیربیئن پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

کیربیئن پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ کٹس(اے پی پی)کیربیئن پریمیئر لیگ میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلے میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور جمیکا تلاواز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی کپتانی کے فرائض مارلن سیموئلز انجام دیں گے جبکہ جمیکا کی ٹیم جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ ایونٹ کا دوسرا میچ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل اور گیانا ایمزون واریئرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سینٹ لویشیا ذوکس 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔