جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی اتوار کو کھیلا جائیگا
میر پور(اے این این ) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل اتوار کو کھیلا جائیگا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 12 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹوئنٹی 20میچ 7 جولائی کو شیڈول ہے ۔ اس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 10 جولائی، دوسرا ایک روزہ میچ 12 جولائی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25جولائی تک کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30جولائی سے 3اگست تک کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو 2000 میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کا درجہ دیا تھا۔
جس بعد بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے خلاف چار دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریزکھیلی ہے ۔ ان چاروں سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔