آسٹریلیا ، رگبی کلب کے کوچ کو بیٹے نے قتل کر دیا

سڈنی (دنیا نیوز ) آسٹریلیا میں رگبی کلب ایڈیلیڈ کروز کے کوچ فل والش کو ان کے بیٹے نے قتل کر دیا۔ جنوبی آسٹریلیا کی پولیس کیمطابق 55 سالہ کوچ فل والش کو اپنے ہی بیٹے نے گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر قتل کیا۔ پولیس نے ان کے بیٹے کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ فل والش اپنے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہیں 2004 میں آسٹریلوی کوچنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے بہترین کوچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ آسٹریلیا پوری دنیا میں کھیلوں کے حوالے سے الگ پہچان رکھتا ہے ، اس واقعہ سے آسٹریلوی حکومت اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔