فلم ’’بن روئے‘‘ کی انڈیا میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

فلم ’’بن روئے‘‘ کی انڈیا میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
فلم ’’بن روئے‘‘ کی انڈیا میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم’’بن روئے‘‘ انڈیا میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔انڈیا کے چینل بی 4 یو اور پاکستانی چینل ہم ٹی وی نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ پورے ایشیا میں اس فلم کی نمائش کی جائے گی۔ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں چینلز کے درمیان تعاون کی وجہ سے اس فلم کو دنیا بھر میں دکھایا جائے گا جس کی انہیں بے انتہا خوشی ہے۔ہدایت کار مومنہ درید کی فلم’’بن روئے‘‘ کی کہانی فرحت اشتیاق کی ناول پر مبنی ہے۔ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان، ارمینہ رانا خان، جاوید شیخ، زیبا بختیار، اور عذرا منصور شامل ہیں۔ فلم میں عدیل حسین، فائزہ حسن اور شیریں زاہد بھی نظر آئیں گے۔اس فلم میں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان نے بھی گانا گایا ہے جس کی جھلک دنیا بھر کے سامنے 6 جولائی کو پیش کی جارہی ہے۔’’بن روئے‘‘عید پر ریلیز کی جائے گی اور بعد میں یہ فلم کو ٹی وی کے لیے ڈرامائی شکل دے کر بھی نشر کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -