موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس کے مختلف سکولوں کے دورے،دو قومی نظریہ پر لیکچر دیئے
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے قصرِ بہبودِ خواتین‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہور‘جامع مسجد کبیریا‘ مصطفی آباد‘ لاہور‘مدرسہ حنفیہ بابا عطار‘ اچھرہ‘لاہور‘مدرسہ مصباح العلوم‘ تیزاب احاطہ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد103تھی۔