آئی ایس اوکے زیر اہتمام لاہور میں مرکزی یوم القدس ریلی منعقد ہوگی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر لاہور میں مرکزی یوم القدس ریلی منعقد ہوگی ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس میں ڈویژنل صدر لاہور شکیل اصغر نے کیا اجلاس میں امامیہ آرگنائزیشن ،جامعتہ عروہ الوثقیٰ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے شرکت کی شرکاء اجلاس نے القدس ریلی کے تمام انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔
القدس ریلی کوآرڈینٹر زوہیب نقوی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس منایا جائے گا لاہور میں مرکزی القدس ریلی 22رمضان المبارک کو اسلام پورہ تا اسمبلی ہال تل ریلی نکالی جائے گی ریلی میں بچوں عورتوں جوانوں سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوگیلاہور و مضافات میں تشہیری مہم مکمل ہوچکی ہے جبکہ رابطہ مہم کا سلسہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے جس میں علماء و مذہبی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ۔