ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کی سانحہ گوجرانوالہ میں فوجی افسران کی شہادت پر اظہارافسوس
لاہور(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے گوجرانوالہ کے قریب ریلوے ٹریک کا پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں نہر میں گرنے سے پاک فوج کے یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامراوردیگر فوجی افسران وجوانوں اوردیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے سوگوار خاندانوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹرین کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اوررنج ہوا ہے ۔